ملک میں ویکسین لینے والوں کی تعداد 179.33 کروڑ سے متجاوز

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 09-03-2022
ملک میں ویکسین لینے والوں کی تعداد 179.33 کروڑ سے متجاوز
ملک میں ویکسین لینے والوں کی تعداد 179.33 کروڑ سے متجاوز

 

 

نئی دہلی:گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 18 لاکھ سے زیادہ افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔

اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 179.33 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 18 لاکھ 69 ہزار 103 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔

اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 179 کروڑ 33 لاکھ 99 ہزار 555 افراد کوکووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کیسزکے چار ہزار 575 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 46 ہزار 962 رہ گئی ہے۔

یہ متاثرہ کیسز کا 0.11 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.61 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں سات ہزار 416 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے جس سے یہ تعداد بڑھ کر چار کروڑ 24 لاکھ 13 ہزار 566 ہوگئی اور بحالی کی شرح 98.69 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 8 لاکھ 97 ہزار 904 کووڈ ٹسٹ کیے گئے اور ٹسٹوں کی مجموعی تعداد 77 کروڑ 52 لاکھ 8 ہزار 471 ہوچکی پے ۔(ایجنسی)