ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 172.81 کروڑ سے متجاوز

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 172.81 کروڑ سے متجاوز
ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 172.81 کروڑ سے متجاوز

 

 

نئی دہلی: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 172.81 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49 لاکھ 16 ہزار 801 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 172 کروڑ 81 لاکھ 49 ہزار 447 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے 44 ہزار 877 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 37 ہزار 45 ہو گئی ہے۔

یہ متاثرہ کیسز کا 1.26 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 3.17 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں ایک لاکھ 17 ہزار 591 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے اوراب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 15 لاکھ 85 ہزار 711 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اوراس کی شرح 95.55 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 14 لاکھ 15 ہزار 279 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔

ملک میں اب تک 75 کروڑ سات لاکھ 35 ہزار 858 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔ (ایجنسی)