کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کورونا کیسز کم ہوئے
کورونا کیسز کم ہوئے

 

 

 

نئی دہلی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 3.69 لاکھ سے زائد رہنے سے مسلسل ساتویں دن نئے کورونا کیسز سے زیادہ رہی

مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کے روز کہا کہ اسی عرصے کے دوران 3،69،077 افراد نے کورونا کو شکست دی جس سے موذی وبا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2،23،55،440 ہوگئی، جس سے اس کی شرح بڑھ کر 86.74 فیصد ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں 10 ریاستیں ایسی ہیں جہاں شفایابی کی شرح 75.11 فیصد ہے۔

گزشتہ چار دنوں میں ملک میں تین لاکھ سے بھی کم نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے کے 2,76,110 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران ملک کی 10 ریاستوں میں 77.17 فیصد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تمل ناڈو میں سب سے زیادہ (34،875) کیسز ہیں اس کے بعد کرناٹک (34،281) میں نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں جمعرات کو ایکٹیو کیسز کی تعداد 31،29،878 رہ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز میں 96،841 عدد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور اس کی شرح 12.14 فیصد رہی ۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20.55 لاکھ سے زیادہ افراد کی کورونا جانچ کی گئی ، جو اب تک ایک ہی دن میں سب سے زیادہ ہے۔ اس طرح سے ملک نے بدھ کے روزبنایا ہوا اپنا پرانا ریکارڈ توڑ دیا ۔ (ایجنسی ان پٹ )