نکسلیوں نے کمانڈو کردیا رہا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-04-2021
رہائی مل گئی
رہائی مل گئی

 

 

رائے پور: سی آر پی ایف کے اغوا کئے گئے جوان راکیشور سنگھ منہاس کو نکسلیوں نے آزاد کر دیا ہے۔ انہیں رائے پور لانے کے لئے ہیلی کاپٹر کو بھیجا گیا ہے۔ راکیشور سنگھ منہاس سی آر پی ایف کی کوبرا بٹالین کے کمانڈو ہیں اور 3 اپریل کو چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں ایک تصادم کے دوران انہیں اغوا کیا گیا تھا۔ ’ٹ

 راکیشور منہاس چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ علاقہ سکما اور بیجاپور ضلع کے سرحدی علاقہ میں گزشتہ دنوں ہونے والے ایک تصادم کے بعد سے لاپتہ تھے۔ اس تصادم میں کئی الگ الگ فورسز کے کل 22 جوان شہید ہوئے تھے۔ بدھ کے روز مقامی صحافیوں کو راکیشور سنگھ کی تصویر حاصل ہوئی تھی۔ صحافیوں کا دعوی تھا کہ اس تصویر کو نکسلیوں نے بھیجا ہے اور انہیں اغوا کر لیا گیا تھا۔

سی آر پی ایف جوان کی جو تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اس میں کوئی ماؤ نواز نظر نہیں آ رہا ہے اور جوان ایک چھونپڑی نما جگہ پر بیٹھے ہوئے کسی سے بات کرنے میں مشغول ہیں۔ نکسلیوں کی جانب سے مبینہ طور پر جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ حکومت پہلے ثالثیوں کے ناموں کا اعلان کرے، انہیں شرائط بتائی جائیں گی، جنہیں قبل کرنے کے بعد ہی جوان کو آزاد کیا جائے گا، اس وقت تک جوان محفوظ رہے گا۔