بحریہ کا جہاز آکسیجن اور سلنڈر کے ساتھ ممبئی پہنچا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بحریہ کا جہاز ' ترکش'  امدادی سامان کے ساتھ
بحریہ کا جہاز ' ترکش' امدادی سامان کے ساتھ

 

 

 نئی دہلی

ہندوستانی بحریہ کا جہاز آئی این ایس ترکش بدھ کے روز قطر سے 40 میٹرک ٹن مائع طبی آکسیجن کے 230 سلنڈر کے ساتھ ملک واپس پہنچ چکا ہے ۔ جہاز جمرات کے روز ممبئی کے ساحل پر لنگر انداز ہوا ۔ کووڈ کے پیش نظر منگائی گیی آکسیجن کی اس کھیپ کو مہاراشٹر کی سول انتظامیہ کے حوالے کر دیتا گیا ہے ۔ واضح رہے ملک میں بڑھتی ہوئی مائع طبی آکسیجن کی ضرورت کے پیش نظر سنگاپور ، دوحہ ، قطر ، کویت ، بحرین سے امدادی سامان ہندوستان پہنچ چکا ہے اور اس کو لے کر آ رہے بہت سے دیگر جہاز جلد ہی پہنچنے والے ہیں۔

 ملک میں کووڈ بحران کے وقت ، ہندوستانی بحریہ نے آپریشن سمندرا سیتو  کے آغاز سے نو بحری جہازوں کو تعینات کیا ہے۔ اس مہم میں غیر ملکی دوست ممالک سے آکسیجن کنٹینر، سلنڈر، کنسےنٹرےٹرس اور دیگرسامان لانے کے لئے آئی این ایس ترکش، آئی این ایس تلوار، آئی این ایس کولکتہ، آئی این ایس یراوت، آئی این ایس کوچی، آئی این ایس تبر، دورنما ترکند،آئی این ایس جلاشو اور آئی این ایس شاردل کو تعینات کیا گیا ہے۔ جو بیرون ممالک سے آکسیجن کنٹینرز ، سلنڈراور متعلقہ سازو سامان لے کر واپس آ رہے ہیں۔ آئی این ایس جلاشو اور آئی این ایس شاردل بیرون ملک سے اہم کووڈ - 19 میڈیکل اسٹورز کے ساتھ جلد ہی گھر پہنچنے والے ہیں۔

بحریہ ترجمان کے مطابق اس ترتیب میں قطر سے 20-20 میٹرک ٹن کے 230آکسیجن سلنڈربھارتی بحریہ کے جہاز ترکش لے کر ممبئی واپس آئے۔ مائع طبی آکسیجن سے بھرے ہوئے دونوں کرائیوجینک کنٹینرز آکسیجن یکجہتی برج کے ایک حصے کے طور پر فرانسیسی مشن نے ہندوستان کو دیا ہے۔ وہیں آکسیجن سے بھرا ہوا 230 آکسیجن سلنڈر قطر میں ہندوستانی تارکین وطن نے تحفے میں دئے ہیں۔یہ کھیپ آج مہاراشٹر میں ممبئی پہنچی اور سول انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی۔