عید 14مئی کو ہوگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
چاند نہیں ہوا
چاند نہیں ہوا

 

 

آواز دی وائس ۔ نئی دہلی

جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری نے آج اعلان کیا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمٹی جامع مسجد نے ملک کے مختلف ریاستوں سے موصولہ خبروں کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ سعید الفطرانشا اللہ 14 مئی کو ہوگی،کیونکہ کسی بھی علاقہ سے چاند ہونے کی خبر نہیں ملی ہے۔۔جس کےلئے میں آپ سب کو پیشگی مبارک باد دیتا ہوں۔

دارللعلوم دیو بند نے بھی اعلان کیا ہے کہ شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ہے لہٰذا عیدالفطر کی نماز بروز جمعہ ادا کی جائیگی-۔اسی طرح امارت شرعیہ پٹنہ نے بھی جمعہ کی عید کا اعلان کردیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی چاند کمیٹی فرنگی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج 12 مئی کو 29 ویں رمضان المبارک کو کہیں سے بھی چاند ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔نہ ہی کہیں سے کوئی تصدیق ہوئی ہے جس کی بنیاد پر چاند ہونے کا اعلان کیا جاسکے۔اس لئے اب کل ۳۰ واں روزہ ہوگا اور جمعے 14مئی کو عید الفطر منائی جائے گی۔ اس کا اعلان آج لکھنو میں مولانا خالد فرنگی محل نے کیا۔انہوں نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سب سے یہی درخواست ہے کہ کووڈ کے پروٹکول کا خیال رکھیں ۔سرکاری گائڈ لائن پر عمل کریں۔سب اپنے گھروں میں رہتے ہوئے عید منائیں۔ ساتھ ہی عید کے دن فلسطینیوں اور قبلہ اول مسجد اقصی کےلئے دعا کریں۔

جموں وکشمیر میں بہرحال جمعرات کو عید منانے کا اعلان ہوا ہے۔

بہرحال سرحد پار پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے اور جعمرات کو پاکستان بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔