مودی حکومت کے وزیر نے کہا- ہم لاؤڈ اسپیکر کے خلاف نہیں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
مودی حکومت کے وزیر نے کہا- ہم لاؤڈ اسپیکر کے خلاف نہیں
مودی حکومت کے وزیر نے کہا- ہم لاؤڈ اسپیکر کے خلاف نہیں

 

 

پونے: مہاراشٹر میں مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے اور ہنومان چالیسہ کے مطالبے پر ہنگامہ ہے۔ ادھر مودی حکومت میں مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے بھی اس حوالے سے بیان دیا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) صدر راج ٹھاکرے کے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتی ہے۔ میری پارٹی آرپی آئی اے اس کی حمایت نہیں کرتی۔ ہندو اور مسلمانوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کیا ہے۔ کوئی برادری ایک دوسرے کے خلاف بات نہ کرے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 2 اپریل کو ممبئی میں گڑی پڑوا ریلی کے دوران راج ٹھاکرے نے مطالبہ کیا تھا کہ 3 مئی تک مساجد سے اذان دینے والے لاؤڈ اسپیکرز کو ہٹا دیا جائے ورنہ ہنومان چالیسہ بجا کر جواب دیا جائے گا۔

اٹھاولے، جو یہاں ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاوالے) کے کارکنوں سے خطاب کرنے آئے تھے، نے کہا، ’’ہم ہنومان چالیسہ کے خلاف نہیں ہیں۔ ہم راج ٹھاکرے کے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے مطالبے کے خلاف ہیں۔ اس مسئلہ پر مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو بھی ڈرایا نہیں جانا چاہئے۔ یہ سب آئین کے خلاف ہے۔"

انہوں نے کہا کہ ہندو اور مسلمانوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے تہوار کا احترام کیا ہے اور اس طرح کی تفرقہ انگیز دھمکیاں دے کر ماحول کو خراب نہیں کرنا چاہئے۔