بنگلہ والی مسجد کا تالا عدالتی حکم کے بعد کھل گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-04-2021
رونق کی واپسی
رونق کی واپسی

 

 

نئی دہلی : آخر کار آج  نظام الدین واقع تبلیغی جماعت مرکز کا ہیڈکوارٹر بنگلہ والی مسجد کا تالا عدالتی حکم کے بعد کھل گیا۔پچھلے سال کورونا کی پہلی لہر میں ایک بڑے تنازعہ کے بعد تالا بندی کا شکار مرکز دوبارہ کھل گیا ۔ جس کے سبب اب مقامی لوگوں میں زبردست خوشی ہے۔دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلہ سے مسلم طبقہ میں خوشی کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔

تقریباً ایک سال سے بنگلہ والی مسجد میں باجماعت نماز کا اہتمام نہیں ہو پا رہا تھا، لیکن اب کورونا گائیڈ لائنس کو ملحوظ رکھتے ہوئے پنج وقتہ نماز کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔یہ دراصل دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جنھوں نے مسجد کھلوانے کے لیے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی اور رمضان کے مبارک مہینے کی آمد سے قبل امت مسلمہ کو خوشخبری ملی۔