پینٹامیڈ اسپتال میں 50 مریضوں کی زندگی خطرے میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-04-2021
پینٹامیڈ اسپتال
پینٹامیڈ اسپتال

 

 

نئی دہلی

قومی راجدھانی کے پینٹا میڈ اسپتال میں صرف ایک گھنٹے استعمال کی آکسیجن بچی ہے۔

اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ یہاں 50 ایسے مریض ہیں جنہیں آکسیجن کی ضرورت ہے جبکہ کچھ وینٹی لیٹر پر ہیں ۔

اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے سبب بحران کی صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا ’’اسپتال نے 55 سلینڈر ریفلنگ کے لئے نزدیک کے پلانٹ میں بھیجے تھے لیکن ابھی تک ایک بھی سلینڈر ریفل نہیں ہوا ہے۔

ہمارے ملازمین گزشتہ شب سے اس کے لئے قطار میں لگے ہوئے ہیں‘‘

۔ واضح رہے کہ آکسیجن کے بحران کا سامنا کررہی دلی میں اب تک 45 لوگوں زندگی بچانے والی آکسیجن کی کمی کے سبب موت ہوچکی ہے۔

(ایجنسی ان پٹ)