ایشیاکاسب سے بڑاٹیولپ گارڈن آپ کے استقبال کو تیار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 19-03-2022
ایشیاکاسب سے بڑاٹیولپ گارڈن آپ کے استقبال کو تیار
ایشیاکاسب سے بڑاٹیولپ گارڈن آپ کے استقبال کو تیار

 

 

سری نگر: ڈائریکٹر فلوریکلچر ڈیپارٹمنٹ فاروق احمد راتھر نے جمعرات کو کہا کہ ٹیولپ گارڈن کو 23 مارچ سے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال خوشگوار موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے باغ کو 23 مارچ سے کھول دیا جائے گا۔

دریں اثنا، دستیاب تفصیلات کے مطابق، پچھلے سال کی طرح اس سال بھی تقریباً 15 لاکھ ٹیولپس باغ میں کھلیں گے۔

ٹیولپ گارڈن سری نگر تقریباً 30 ہیکٹر اراضی پر پھیلا ہوا ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ باغ ہے۔

ڈل جھیل کے نظارہ والے ٹیولپ گارڈن نے پچھلے سال تقریباً 2 لاکھ سیاحوں کا استقبال کیاتھا۔ ایک اہلکار نے کہا، "محکمہ اس سال پوری طرح سے تیار ہے اور وادی کشمیر میں نئے باغات اور پارکوں کی خوبصورتی اور دیکھ بھال کے لیے نئے منصوبے بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔"