عدلیہ نے ہمیشہ آئین کو مضبوطی دی : مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-02-2021
وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

 

 وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گجرات ہائی کورٹ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے ہائی کورٹ کے قیام کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر قانون و انصاف ، سپریم کورٹ اور گجرات کے ہائی کورٹ کے جج ، اور گجرات کے وزیر اعلی اور قانونی برداری کے ممبران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرہونے خطاب میں وزیر اعظم نے ہندوستانی عدالتی نظام اور جمہوریت کے استحکام میں گجرات ہائی کورٹ کی گراں قدر خدمات کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ عدلیہ نے آئین کے حوالے سے اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کی ہیں-عدلیہ نے ہمیشہ تخلیقی اور مثبت تشریح کرکے آئین کو مستحکم کیا ہے۔ اس نے شہریوں کے حقوق اور آزادی کے شعبوں میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی کا فریضہ انجام دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کا یہ تصور ہماری تہذیب اور معاشرتی تانے بانے کی اساس رہا ہے۔ یہ گڈ گورننس کی بھی بنیاد رہی ہے۔ اس نے ہماری آزادی کی جدوجہد میں اخلاقی جرات کو جنم دیا۔ ہندوستان کے آئین سازوں نے بھی اسے بالاتر رکھاتھا ۔ آئین کی تمہید اس عہد کا مظہر ہے۔ عدلیہ نے ہمیشہ ہی اس اہم اصول کو طاقت بخشی ہے۔

وزیر اعظم نے انصاف کے بنیادی اہداف کو پورا کرنے میں بار کے کردار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتظامیہ اور عدلیہ دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی معیار کا عدالتی نظام قائم کریں جو معاشرے کے سب سے نچلے زینے پر کھڑے فرد کو بروقت انصاف کی ضمانت فراہم کرسکے