اگست میں‘‘ جان ہے تو جہان ہے" مہم شر وع ہو گی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-06-2021
مختار عباس نقوی
مختار عباس نقوی

 

 

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ 21 اگست2021 سے ملک بھر کے دیہی علاقوں میں بیداری پیدا کرنے اور خدشات اور افواہوں کو روکنے کے لئے "جان ہے تو جہان ہے" مہم شر وع ہو گی۔

مسٹر نقوی نے آج یہاں کہا کہ وزارت برائے اقلیتی امور ، مختلف سماجی ، تعلیمی اداروں ، اپنی مدد آپ گروپوں ، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کے ساتھ مل کر دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں کورونا و یکسی نیشن کے تئےں بےداری پیدا کرنے کے لئے ، "جان ہے تو جہان ہے " مہم شروع کر رہی ہے۔ اس مہم میں مختلف مذہبی ، سماجی ، تعلیمی ، طبی اور سائنس کے شعبوں کے سربراہ افراد کے پےغامات ، نکّڑ ناٹک وغیرہ کے ذریعے مثبت پیغام دیا جائے گا۔مختار عباس نقوی نے کہا کہ 21جون 2021ء: کو اقلیتی اکثرےت والے ضلع رام پور (یوپی) سے شروع ہونے والی "جان ہے تو جہان ہے" مہم ملک کے مختلف مقامات پر منعقد ہوگی۔

مرکزی وزیر نقوی نے بتاےا کہ کچھ مفاد پرست عناصر نے ملک کے کچھ علاقوں میں کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں اور شکوک وشبہات کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ جو لوگ اس طرح کے وہم پیدا کررہے ہیں ، وہ لوگوں کی صحت اور صلامتی کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سائنسدانوں کی انتھک محنت کے نتیجے میں ، دو(۲) "میڈ اِن انڈیا" کورونا ویکسین تیار کی گئی ہیں ، سائنسی طور پر یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہیں اور کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے اہم ہتھیار ہیں ۔جناب نقوی نے کہا کہ بھارت میں جاری دنیا کے سب سے بڑے کورونا و یکسی نیشن کے بارے میں پائے جانے والے خدشات اور افواہوں کو دور کرنے کے لئے "جان ہے تو جہان ہے" مہم میں ریاستی حج کمیٹیوں ، وقف بورڈ ،اوقاف سے وابستہ تعلیمی اداروں ، سےنٹرل وقف کاﺅنسل ، مولانا آزاد ایجوکیشن فاور¿نڈیشن ، وزارت برائے اقلیتی امور کی "نئی روشی" اسکیم کے تحت کام کرنے والی ، خواتین سیلف ہیلپ گروپس اور اپنی مدد آپ گروپ شامل ہوںگے۔ مختارعباس نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی کورونا و یکسی نیشن مہم چلا رہی ہے ، جس میں ابھی تک کروڑوں لوگوں کو کورونا کا ٹےکا لگاےا گےا ہے ۔ دنیا کے بیشتر مراعات یافتہ ممالک کے مقابلے بھارت کور و نا و یکسی نیشن مہم مےں بہت آگے ہے۔ نقوی نے کہا کہ حکومت اور معاشرے نے احتیاط ، حساسیت ، تحمل کے عزم کے ساتھ اس کورونا وبائی بیماری کے خلاف بھرپور جنگ کی ہے۔ اس کے نتیجے میں ، ہندوستان اس تباہی سے باہر نکل رہا ہے۔

"جان ہے تو جہاں ہے" مہم میں دہلی جامع مسجد سید احمد بخاری کے شاہی امام؛ ڈاکٹر مفتی مکرم احمد ، فتح پوری مسجد ، دہلی کے امام، جین مذہبی استاد آچاریہ لوکیش مونی، مسٹر منجندر سنگھ سرسا ، صدر ، دہلی سکھ گوردوارہ انتظامیہ کمیٹی، سید زین العابدین ،گدین نشین اجمیر شریف درگاہ، انجمن سید جدگان ، صدر درگاہ شریف ، اجمیر حاجی سید معین حسین ، خادم درگاہ اجمیر شریف جنب غلام ا کبریہ دستگیر، سید نصرالدین چشتی ، آل انڈیا صوفی سجادنشین کونسل کے چیئرمین، سید حماد نظامی ، درگاہ نظام الدین دہلی ، شیعہ مسجد دہلی کے شاہی امام مولانا محمد علی محسن تقوی ،ڈاکٹر خواجہ افتخار احمد ، بانی ، بین عقید ہم آہنگی فاونڈیشن آف انڈیا، ڈاکٹر طارق منصور ، وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، ڈاکٹر عمیر احمد الیاسی ، آل انڈیا امام تنظیم کے چیف امام، معروف نیورو سرجن ڈاکٹر مزدا ٹوریل، ڈائریکٹر ، یونیسکو پرزور اور جیو پارسی ڈاکٹر شیرناز کاما۔ مختلف عیسائی اور بودھ مذہبی گرو ، فلم ٹیلی و ٹیلی ویزن کے شعبے سے وابستہ شخصیات وغیرہ لوگوں میں ویکسینیشن کے بارے میں بیداری پیداکریں گے ۔