اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کے مسئلہ پرحکومت سے بات ہوگی: اردو کارواں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-01-2022
اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کے مسئلہ پرحکومت سے بات ہوگی: اردو کارواں
اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کے مسئلہ پرحکومت سے بات ہوگی: اردو کارواں

 


. 6  پٹنہ  (پریس ریلیز) اردو کارواں نے برسوں سے التواء میں پڑے اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کے مسائل کو وزیر اعلیٰ کے سامنے مضبوطی سے اٹھانے کااتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے۔اس کے لئے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے کی کوشش کی جائے گی اور وزیر اعلیٰ کو یہ بتایا جائے گا کہ حکومت اگریہ دیرینہ مسئلہ حل کر دیتی ہے تو اس سے حکومت کو کیا فائدہ ہوگا۔ یہ فیصلہ اتوار کو اردو کارواں کی آن لائن میٹنگ میں کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت امیر شریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی  نے کی۔

میٹنگ میں نائب امیر شریعت مولانا محمد شمشاد رحمانی، قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی، صدر اردو کارواں پروفیسر اعجاز علی ارشد، نائبین صدر مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی، مشتاق احمد نوری، پروفیسر صفدر امام قادری ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ریحان غنی، سکریٹری ڈاکٹر انوارالہدی، رکن اردو کارواں مولانا سہیل اختر قاسمی، سی ای او رحمانی تھرٹی جناب فہد رحمانی، نائب ناظم مولانا سہیل احمد ندوی، رکن اردو کارواں مولانا شمیم اکرم رحمانی، سرفراز عالم ،مولانا احتشام رحمانی اور محمد عادل فریدی ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے جڑے رہے۔

میٹنگ میں طئے کیا گیا کہ 6 فروری اتوار کو گیارہ بجے دن میں کارواں کے ریاستی ارکان کی ایک آن لائن میٹنگ کی جائے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے اوراردو دستہ کی تشکیل پربھی غور کیا جائے ، اس سے قبل 23 جنوری کو گیارہ بجے عہدیداروں کی ایک آف لائن میٹنگ امارت شرعیہ میں بلائی جائے جس میں اردو کارواں کے اغراض و مقاصد اور طریقہ کار کوحتمی شکل دی جائے۔

میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اردو مترجمین کے امتحان کا جلد رزلٹ جاری کرنے کے لئے اسٹاف سلیکشن کمیشن کے چئیرمین سےاردو کارواں کاایک نمائندہ وفد ملاقات کرے. میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی نے امید ظاہر کی کہ جس مقصد کے لئے اردو کارواں بنایا گیا ہے اسے حاصل کرنے کے لئے کارواں کے تمام. عہدیداران اور ارکان خلوصِ سے کام کریں گے اور انہیں اردو آبادی کا بھی تعاون حاصل ہوگا.۔

اس سے قبل اپنے ابتدائی کلمات میں اردو کارواں کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ریحان غنی نے کہا کہ بہار میں اردو کی صورتحال مایوس کن نہیں ہے. حکومت اردو کے فروغ کے لئے یقیناً کام کر رہی ہےلیکن کئی ایسے مسائلِ ہیں جو حل طلب ہیں. ان میں ایک بڑا مسئلہ بارہ ہزار اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا ہےجو برسوں سے کٹ آف مارکس میں پانچ فیصد رعایت دے کر دو بارہ رزلٹ جاری کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

. انہوں نے کہا کہ حضرت مولانا محمد ولی رحمانی علیہ رحمہ نے اردو کو فروغ دینے کے لئے جو خاکہ بنایا تھا اس میں رنگ بھرنے کی ضرورت ہے میٹنگ میں اردو کارواں کے صدر پروفیسر اعجاز علی ارشد، نائبین صدرمفتی محمد ثناء الہدی قاسمی، پروفیسر صفدر امام قادری اور مشتاق احمد نوری اورقائم مقام ناظم امارت شرعیہ مولانا محمد شبلی القاسمی نے اردو کارواں کو مضبوط بنانے اور اسے فعال کرنے کے لئے ضروری مشورے دیے۔میٹنگ کا آغاز مولانا شمیم اکرم رحمانی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور آخر میں حضرت امیر شریعت کی دعا پر میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔