کشمیر: نوجوانوں کو فوج میں شامل ہونے کی ترغیب اور تربیت میں مصروف ہندوستانی فوجی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-03-2021
کشمیری جوان فوجی کوچنگ  کے دورانن
کشمیری جوان فوجی کوچنگ کے دورانن

 

 

نئی دہلی ۔ ہندوستانی فوجی کیمپوں میں نوجوانوں کوفوج میں شامل ہونے کے لئے ذہنی اور جسمانی طور پر تیاری کرائی جارہی ہے۔اس سلسلے میں فوجی افسران باقاعدہ نوجوانوں کوچنگ دے رہے ہیں۔بنیادی معلومات کے ساتھ تعلیمی تیاری اور جسمانی فٹ نیس پرتوجہ دی جارہی ہے۔مثبت بات یہ ہے کہ اس کوشش کا بہت اچھا اثر پڑ رہا ہے۔،نوجوان اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

مستقبل قریب میں ہندوستانی فوج میں بھرتی کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے جس کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا ہے تاکہ دور دراز کے نوجوانوں کو کسی قسم کی مشکل نہ ہو ۔انہیں تعلیمی لیاقت اور جسمانی فٹ نیس کی بنیاد پر تیار ہونے کا مناسب موقع مل سکے۔

لارک پورا فوجی کیمپ میں اس سلسلے میں ہوئے ایک چالیس نوجوانوں نے شرکت کی۔فوجی ذرائع کے مطابق ایسے پروگرام بہت کامیاب ہورہے ہیں۔ ہندوستانی فوج کے مختلف کیمپوں میں کشمیری بچوں اور نوجوانوں کو تعلیمی اور کھیل کود کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔

awaz

 کیمپ میں ایک فوجی کی باتوں کو غور سے سنتے نوجوان

جس کا مقصد دور دراز کے علاقوں میں کسی بھی قسم کی کمی کو دور کرنا ہے ،ساتھ ہی فوج کے ساتھ عوام کا رابطہ مضبوط کرنا ہے جو کشمیر کے مختلف علاقوں میں عام زندگی میں بھی مددگار ثابت ہورہی ہے۔ حال ہی میں ایک واقعہ ہوا جب ایک حاملہ خاتون کو فوجیوں نے پانچ کلو میٹر تک شدید برفباری اور بارش میں کندھوں پر لاد کر اسپتال پہنچانے میں مدد کی تھی۔

awaz

جسمانی کسرت اور دوڑ میں حصہ لیتے نوجوان