چین کے ڈرونز کے لیے ہندوستانی فوج نے تیار کیا ۔ چیلوں کا دستہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-12-2022
چین کے ڈرونز کے لیے  ہندوستانی فوج نے تیار کیا ۔ چیلوں کا دستہ
چین کے ڈرونز کے لیے ہندوستانی فوج نے تیار کیا ۔ چیلوں کا دستہ

 

 

نئی دہلی : آواز دی وائس

 چین کی سرحد پر اب ہندوستان کی چیلیں کریں گی ڈرون کی دراندازی کو روکیں گی بلکہ ایسے ڈرون کو مار بھگائیں گے جو چین  کی سرحد سے داخل ہونے کی کوشش کریں گے ۔اس صلاحیت کا مظاہرہ ہندوستانی فوج نے اتراکھنڈ  میں کیا۔

دراصل چینی سرحد کے قریب  ہندوستان اور امریکہ کی مشترکہ جنگی مشقوں کے دوران ہندوستانین فوج نے ایسی چیلوں کی نمائش کی ہے، جو دشمن کے ڈرونز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب  ہندوستانی  بارڈر سکیورٹی فورس اس دعوے کے بعد ہائی الرٹ پر ہے کہ پاکستان کی سمت سے مبینہ طور پر انڈین علاقوں میں اسلحہ اور منشیات بذریعہ ڈرون بھیجے جا رہے ہیں۔

ہندوستان اور امریکہ کی یہ مشترکہ جنگی مشقیں اتراکھنڈ کے علاقے اولی میں کی جا رہی ہیں، جو چینی سرحد سے صرف 100 کلومیٹر دور واقع ہے۔

 

#IndianArmy's first anti drone Kite (bird), which can destroy a quadcopter in air.

ہندوستان نے ان مشقوں کو ’یدھ ابھے ہاس‘ کا نام دیا ہے اور یہ اس سلسلے کی 18ویں مشقیں ہیں۔ ان سالانہ مشقوں میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ اپنے فوجی تجربات اور تکنیک شیئر کرتے ہیں۔

رواں سال ان مشقوں میں دونوں ممالک کے فوجیوں نے سخت سرد موسم میں اس مشکل علاقے میں جنگی مشقیں کی ہیں۔

انڈین ایروسپیس ڈیفنس نیوز‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فوجی اپنے ہاتھ پر بیٹھی ایک چیل کو فضا میں اڑا رہا ہے جو اڑتے ارٹے بظاہر ایک ڈرون پر جھپٹ کر اسے پکڑ لیتی ہے اور پھر اسے نیچے پھینک دیتی ہے۔ویڈیو میں دکھائی جانے والی چیل کا نام ’ارجن‘ ہے۔

ان مشقوں میں چیلوں کے علاوہ تربیت یافتہ کتوں نے بھی حصہ لیا۔

فورسز کے مطابق یہ صلاحیت پنجاب اور جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

حکام نے حالیہ برسوں میں کئی بار ان علاقوں میں سرحد پار سے اسلحہ، منشیات اور پیسے بھیجنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔