وزیرداخلہ نے گاندھی نگر میں مختلف منصوبوں کوسنگ بنیاد رکھا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
وزیرداخلہ نے گاندھی نگر میں مختلف منصوبوں کوسنگ بنیاد رکھا
وزیرداخلہ نے گاندھی نگر میں مختلف منصوبوں کوسنگ بنیاد رکھا

 

 

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنے لوک سبھا حلقہ گاندھی نگر میں 448 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

اسی کے ساتھ انھوں نے احمد آباد نو تعمیر شدہ ریڈنگ روم ، کا افتتاح کیا نیز احمد آباد میونسپل کارپوریشن اور ویسٹرن ریلوے کے 99 کروڑ روپے کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا ۔

انھوں نع احمد پور کے بیجل پور میں کمیونٹی ہال اور پارٹی پلاٹ کا افتتاح کیا احمد آباد کے سانند ، باولا اور ڈسکرئی میں تقریبا 43 کروڑ روپے کے 1220 ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا ۔

ماناجارہا ہے کہ اس سے شہر کی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ ملک میں فی ملین ٹیکے لگانے میں گجرات سرفہرست ہے۔

اسی کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے کابینہ میں کورونا کے خلاف جنگ کے لئے 23،000 کروڑ روپئے کے انفراسٹرکچر کو بڑھانے کی منظوری دی ، جس کے تحت ملک بھر میں لاکھوں بستروں ، کال سینٹرز اور بہت سے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کا اہتمام کیا گیا۔

پی ایم نریندر مودی نے دیوالی تک غریبوں کو بغیر کسی قیمت کے اناج تقسیم کرنے کا فیصلہ سنجیدگی کے ساتھ کیا ، ہمارے معاشرے ، دیہاتوں اور اضلاع میں ریڈ کارڈ رکھنے والے لوگوں تک پہنچنا یقینی بنایا جانا چاہئے۔

مودی سرکار نے ملک بھر میں ہزاروں آکسیجن پلانٹس لگانے کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں ، گجرات بھی اس سے پیچھے نہیں ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ میں وزیر داخلہ اور تعاون کا وزیر بھی ہوں ، لیکن مجھے ہمیشہ یاد رہے گا کہ میں پہلے رکن پارلیمنٹ ہوں ، حکومت کی اسکیموں کو عوام تک پہنچانا اور لوگوں کے مسائل حل کرنا ایم پی کی ذمہ داری ہے۔