کانپور :پولیس کی محنت لائی رنگ۔ گلے مل لیے ہندو اور مسلمان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-08-2022
 کانپور :پولیس کی محنت لائی رنگ۔ گلے مل لیے ہندو اور مسلمان
کانپور :پولیس کی محنت لائی رنگ۔ گلے مل لیے ہندو اور مسلمان

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ریاست اترپردیش کے شہرکانپور میں پولیس کی محنت رنگ لائی ہے۔ پولیس نے دونوں برادریوں کے لوگوں کو بلایا اور ان کا ایک دوسرے سے تعارف کروانے کے بعد رنجشیں دور کی گئیں۔ خیال رہے کہ3جون2022 کو کانپور کے نئی سڑک پر ہنگامہ ہوا۔ اس کے بعد سے باہمی تعلقات میں تلخی آگئی تھی۔

کمشنریٹ پولیس نے قابل ستائش اقدام اٹھایا۔ اتوار کو چندیشور ہاٹا کے رہائشیوں اور آس پاس کے لوگوں کا تعارف دیگر برادریوں کے لوگوں سے کرایا گیا۔ دونوں طرف کے لوگ ایک دوسرے کے گلے لگ گئے۔ رنجشیں دور کیں اور امن کا پیغام دیا۔

پولیس نے یہ بھی اپیل کی کہ مستقبل میں تمام لوگ اسی طرح مل جل کررہیں۔باہمی ہم آہنگی کو کسی بھی صورت میں خراب نہیں ہونا چاہیے۔

ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسی کڑی میں اتوار کو ڈی سی پی ایسٹ پرمود کمار کی صدارت میں ایک ہوٹل میں امن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، جس میں چیتن باجپائی، ونود ساہو، راہول تیواری، چندیشور ہاٹا کے سونو باتھم، اور مولانا حافظ قمر الزما( امام) نے شرکت کی۔

جس میں نئی سڑک پر واقع مسجد کے مولانا غلام مصطفیٰ، حاجی عظمت علی، نور عالم کونسلر، محمد عامر کونسلر، شکیل خلیفہ وغیرہ علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔

سب نے آپس میں بات کرکے تلخی دور کی۔ انہوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور یقین دلایا کہ وہ اسی طرح جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں اے سی پی انور گنج محمد اکمل خان اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔