گیا : بین الاقوامی صوفی کانفرنس آج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 گیا میں بین الاقوامی صوفی کانفرنس
گیا میں بین الاقوامی صوفی کانفرنس

 

 

سراج انور / پٹنہ

بدھ ، لارڈ وشنو اور پیر منصور کی سرزمین گیا میں بین الاقوامی صوفی کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ آج نماز جمعہ کے بعد کانفرنس کے لئے آے مہمانوں کے ٹھہرنے کے مقام اور اسٹیج کا منتظمین کی طرف سے معائنہ کیا گیا ۔ اس کانفرنس کی خبر سے شہر میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ملک اور دنیا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ، اس کانفرنس کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

کانفرنس کے کوآرڈینیٹر اقبال حسین نے آواز دی وائس کو بتایا کہ یہ کانفرنس کشیدگی سے بھری دنیا میں امرت گھولنے کا کام کرے گی۔ اس کانفرنس سے شورش زدہ لوگوں کو امن و اتحاد کے راستے کی جانب رہنمائی کی جائے گی ۔

اس کانفرنس میں شرکت کے لئے تین صوفی بیرون ملک سے ہندوستان پہنچے ہیں ، جن میں جامعہ اظہر یونیورسٹی مصر کے نائب مفتی اعظم شیخ احمد المدھو ، عراق کے شہر بغداد سے محمد علی الہربی اور جنوبی افریقہ سے آئے ہوئے ایک نعت خواں شامل ہیں۔ ہندوستان سے عرفان چشتی کے علاوہ خواجہ نظام الدین ، ​​خواجہ قطب الدین کاکی کے آستانےاور ​​اڑیسہ ، بہار ، کرناٹک وغیرہ کے مختلف خانقاہوں سے تعلق رکھنے والے متعدد صوفی حضرات پہنچ رہے ہیں۔

شیخ المدھوہ نے نماز جمعہ کریم گنج کی زیب النساء مسجد میں ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے جمعہ کا خطبہ بھی دیا۔

کانفرنس میں اقلیتی امور کے وزیر ز مان خان ، ریاستی سنی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاد اللہ بھی شرکت کریں گے۔

وزیرا علی نیتیش کمار نے اس کانفرنس کی کامیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

مولانا عمر نعمانی کا کہنا ہے کہ کانفرنس اسلام کے بارے میں لوگوں کے منفی تاثرات کو بدل دے گی۔ کانفرنس میں ہندو بھائیوں کی ایک بڑی تعداد کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔