اب کارگل اورلداخ کے سیاستداں دہلی مدعو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-06-2021
مرکز کا ایک اور اہم قدم
مرکز کا ایک اور اہم قدم

 

 

کارگل اور لداخ کے سیاستدانوں کو دہلی مدعو کیا اب نئی دہلی :مودی حکومت نے ایک اور بڑا قدم اٹھایا ہے، جموں و کشمیر کی سبھی پارٹیوں کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی دہلی میں ملاقات کے بعد اب مرکز نے یکم جولائی کو کارگل اور لداخ کی سبھی پارٹیوں اور سول سوسائٹی کے اراکین کو مدعو کیا ہے ۔حکومت کی بڑی سیاسی پہل نے سب کو چونکا دیا ہے۔ سابق ممبر پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کے اراکین کو بھی اس ملاقات کیلئے دعوت نامہ بھیجا گیا ہے ۔ یہ میٹنگ داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت کشن ریڈی کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر یکم جولائی کو صبح گیارہ بجے ہوگی ۔

 ابھی قومی میڈیا میں کشمیر کے لیڈران کی مودی سے ملاقات کی خبروں پر بحث جاری ہی تھی کہ یہ خبر بھی آگئی۔یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 24 جون کو جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلی سمیت آٹھ مختلف پارٹیوں کے 14 لیڈروں کے ساتھ تقریبا ساڑھے تین گھنٹوں تک میٹنگ کی تھی ، جس میں زیادہ تر لیڈروں نے مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے اور اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ۔ خیال رہے کہ پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے زیادہ تر الترامات کو ہٹائے جانے کے بعد ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا تھا ۔

 اب واضح ہورہا ہے کہ حکومت اس خطہ میں جمہوری عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے حرکت میں آچکی ہے۔ ایک مثبت علامت ہے ۔وزیر اعظم نے میٹنگ کرکے گفتگو اور تبادلہ خیال کو جمہوریت کی بڑی مضبوطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے جموں و کشمیر کے لیڈروں سے کہا کہ لوگوں کو خاص کر نوجوانوں کو جموں و کشمیر میں سیاسی قیادت دینا ہے اور ان کے خواہشات کی تکمیل کو یقینی بنانا ہے ۔