حکومت نے وقف املاک کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا :۔نقوی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-10-2021
حکومت نے وقف املاک کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا :۔نقوی
حکومت نے وقف املاک کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا :۔نقوی

 

 

نئی دہلی : مودی حکومت نے وقف املاک کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا ہے۔ ملک بھر میں "پردھان منتری جن وکاس کریکرم" کے تحت وقف املاک پر اسکول ، کالج ، آئی ٹی آئی ، اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر ، ہاسٹل ، سدبھو منڈپ وغیرہ تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اطہار مرکزی وزیر برائے امور اقلیت مختار عباس نقوی نےکیا۔ 

آج انہوں نے راجدھانی میں سنٹرل وقف کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پر سی ڈبلیو سی کے سکریٹری اور ممبران موجود تھے۔ ملک بھر میں وقف املاک کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سی ڈبلیو سی مختلف ریاستوں میں ممتاز وقف مراکز میں کامن سروس سینٹر قائم کرے گا۔ یہ مراکز تعلیم، روزگار اور خود روزگار، مختلف فلاحی اسکیموں اور پروگراموں سے متعلق معلومات اور مدد فراہم کریں گے۔ اس سے عوام خصوصا خواتین کو فائدہ ہوگا۔

تمام ڈیجیٹائزڈ وقف املاک کی کی آئی ایس اور جی پی ایس میپنگ جنگی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہے۔ تمام وقف املاک کی جی آئی ایس/جی پی ایس میپنگ کا ہدف جلد ہی حاصل کر لیا جائے گا۔ اس سے ان املاک کے تحفظ، تحفظ اور ترقی میں مدد ملے گی۔