کورونا وبا کے مدنظر 23,123کروڑ روپئے کا ہنگامی ہیلتھ پیکج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-07-2021
حکومت نے دی بڑی راحت
حکومت نے دی بڑی راحت

 

 

آواز دی وائس: نئی دہلی

حکومت نے کورونا کے مدنظر 23,123کروڑ کے ہنگامی ہیلتھ پیکج کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کو یہاں کابینہ کی توسیع اور ردوبدل کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی کابینہکی پہلی میٹنگ کے بعد وزیر صحت منسکھ مانڈویا نے پریس کانفرنس میں کہاکہ کورونا کی تیسری لہر سے نپٹنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ بیس ہزار نئے آئی سی یو بستر کو تیار کیا جارہا ہے۔کورونا سے نپٹنے کے لئے 23123کروڑ کا ہنگامی ہیلتھ پیکج بنایا گیا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ مرکزی نظام کے ذریعہ سے کووڈ کا معائنہ کیا جائے گا۔ اگلے نو مہینوں میں کووڈ کے لئے تمام طبی عملہ کام کرے گا۔ ملک کے 736اضلاع میں بچوں کے لئے آئی سی یو بنائے جائیں گے جس میں 20 ہزار بستر ہوں گے۔ اگر کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوتا ہے اور 5000بستر اور 2500بستر والا اسپتال بنایا جائے گا۔ اگلے نومہینے میں ریاستوں میں دس ہزار لیٹر آکسیجن اسٹوریج سسٹم کو بنایا جائے گا۔

 مسٹر مانڈویا نے کہاکہ ضلعی سطح پر ایک کروڑ دواوں کو دستیاب کرایا جائے گا جس سے کورونا کی کسی بھی ممکنہ لہر سے بچا جاسکے۔ کورونا کے خلاف ریاست اور مرکز کو ملکر لڑائی لڑنی ہوگی ۔

 وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں کورونا سے متعلق 23 ہزار کروڑ روپے کے پیکیج پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وباء کے خلاف ملک کی لڑائی کو نئی طاقت ملے گی۔ مودی نے جمعرات کے روز کابینہ کی میٹنگ کے بعد ٹویٹ کر کے کہا ’’ کورونا کے خلاف لڑائی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے 23 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ایک نئے پیکیج کی منظوری دی گئی۔ اس کے تحت ملک کے سبھی اضلاع میں پیڈیاٹرک کیئر یونٹوں سے لے کر آئی سی یو بیڈ ، آکسیجن اسٹوریج ، ایمبولینس اور ادویات جیسی ضروری انتظامات کئے جائیں گے‘‘۔

 زراعت اورکسانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے پرانہوں نے کہا ’’ آج کابینہ کے اجلاس میں زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اہم فیصلے لئے گئے ہیں ۔ منڈیوں کو بااختیار بنانے کے لئے زرعی انفراسٹرکچر فنڈ کے استعمال کے ساتھ ساتھ قرضوں پرسود میں ریاعت کا التزام کیا گیا ہے۔