دلی میں سرکار اور وزیر اعظم ہمارے ہیں: سید محمد الطاف بخاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-06-2021
بخاری کا بڑا اعلان
بخاری کا بڑا اعلان

 

 

سری نگر:جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ دلی میں سرکار اور وزیر اعظم ہمارے ہیں اور ہم ان سے کبھی بھی مل کر بات کر سکتے ہیں ان کا ماننا ہے کہ دلی اور جموں و کشمیر کے سیاسی لیڈروں کے درمیان کبھی بھی تعلقات منقطع نہیں ہوتے ہیں ایسا ہوتا ہے کہ کبھی فون کی گھنٹی سنی جاتی ہے تو کبھی نہیں سنی جاتی ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی تنیسخ کے بارے میں نیشنل کانفرنس کا بے خبر ہونا نا ممکن ہے۔’

موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار ایک مقامی نیوز پورٹل کے ساتھ ایک آن لائن انٹریو کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے کہا: 'ہمارے دلی کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن وہاں سرکار ہماری ہے وزیر اعظم ہمارے ہیں ہمیں کسی کی ثالثی کی ضرورت نہیں ہے ہم ان کے ساتھ مل کر بالواسطہ بات کر سکتے ہیں'