اچھی خبر:کورونا کے معاملے کم سے کم سطح پر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
اچھی خبر:کورونا کے معاملے کم سے کم سطح پر
اچھی خبر:کورونا کے معاملے کم سے کم سطح پر

 

 

نئی دہلی: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 18795 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے ، جو کہ انفیکشن کے یومیہ معاملات کے لحاظ سے 201 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے۔

اسی دوران پیر کو ملک میں ایک کروڑ دو لاکھ 22 ہزار 525 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 87 کروڑ 7 لاکھ 8 ہزار 636 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18795 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 57 ہزار 481 ہوگئی ہے۔

اسی دوران 26030 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات پانے لوگوں کی تعداد تین کروڑ 29 لاکھ 58 ہزار دو ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 7414 کم ہو کر دو لاکھ 92 ہزار 206 ہو گئے ہیں۔

وہیں مزید 179 مریضوں کی موت کے ساتھ ، اموات کی تعداد بڑھ کر 447373 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.81 فیصد ہو گئی ہے اور فعال کیسز کی شرح 0.87 پر آ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

کیرالا فی الحال ایکٹو کیسز کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں میں 6122 ایکٹو کیسز سامنے آئے ہیں جس سے ان کی تعداد 157733 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں 17763 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 4459193 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں 58 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 24661 ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں ، فعال معاملات 32 کم ہوکر 41396 رہ گئے ہیں ، جبکہ مزید 32 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 138902 ہوگئی ہے۔ جبکہ کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6364027 ہوگئی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)