کیدارناتھ دھام کے کپاٹ موسم سرما تک بند

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-11-2021
کیدارناتھ دھام کے کپاٹ موسم سرما تک بند
کیدارناتھ دھام کے کپاٹ موسم سرما تک بند

 

 

 دہرادون : چار دھاموں میں سے ایک مشہور 11 ویں جیورتلنگ بھگوان کیدارناتھ مندر کے دروازے ہفتہ کو فوج کے بینڈ باجوں کی عقیدت مندانہ دھنوں کے درمیان موسم سرما تک کے لئے بند کردیئے گئے۔

برہما مہرت سے کپاٹ بندہونے کاعمل شروع ہوا اور صبح چھ بجے پجاری باگیش لنگ نے کیدارناتھ دھام کے دگپال بھگوان بھیروناتھ جی کویاد کرکے مذہبی رہنماؤں کی موجودگی میں سیمبھو شیو لِنگ کو وبھوتی اور خشک پھولوں سے ڈھک کر سمادھی کی شکل میں وراجمان کیا۔ اس کے بعد صبح آٹھ بجے مین گیٹ کے دروازے بند کر دیے گئے۔ وہیں آج دوپہر کوتیسرے دھام شری یمنوتری کے کپاٹ بندکئے جائیں گے۔

 برف کی سفید چادراوڑھے شری کیدارناتھ دھام سے پنچ مکھی ڈولی نے فوج کے بنڈباجوں کی عقیدت مندانہ دھنوں کے درمیان مندر کا طواف کرتے ہوئے، مختلف مراحل سے گزرکرسرمائی نشست کی جگہ شری اونکاریشور مندر اوکھیمٹھ کے لئے روانہ کیا۔

اتراکھنڈ کے گورنر گرمیت سنگھ، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، سابق وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت، وزیر سیاحت ستپال مہاراج، سابق ممبر پارلیمنٹ منوہر کانت دھیانی، اسمبلی کے اسپیکر پریم چندر اگروال اور چاردھام ڈیولپمنٹ کونسل کے سابق نائب صدر آچاریہ شیو پرساد ممگائی نے دھاموں کے دروازے بند ہونے پر نیک خواہشات پیش کیں۔