تین رافال جنگی طیاروں کی چوتھی کھیپ ہندوستان پہنچ گئی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-04-2021
نئی کھیپ
نئی کھیپ

 

 فرانس سے تین رافال جنگی طیاروں کی چوتھی کھیپ کل ہندوستان پہنچ گئی۔ انڈین فضائی فورس نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ یہ تینوں رافال جنگی طیارے فرانس کے فضائی اڈے سے براہ راست اُڑان بھرنے کے بعد بھارتی سرزمین پر پہنچ گئے ہیں۔ اس نے کہا ہے کہ رافال جنگی طیاروں میں پرواز کے دوران متحدہ عرب امارات‘ایئر فورس ٹینکروں سے ایندھن بھرا گیا۔ اس نے کہا ہے کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان مضبوط تعلقات ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔