وزیر خارجہ نے طالبان رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
وزیر خارجہ ایس جے شنکر
وزیر خارجہ ایس جے شنکر

 

 

نئی دہلی: حکومت ہند نے آج اس بات کی تردید کی کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے افغانستان کے طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی ہے ۔

ذرائع نے سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی صحافی کی جانب سے افغان طالبان کے رہنماؤں کی مسٹر جے شنکر سے ملاقات کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے کہا،’ہم نے سوشل میڈیا پر کچھ رپورٹس دیکھی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ نے کچھ طالبان کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

ایسی رپورٹس پوری طرح سے جھوٹ، بے بنیاد اور شرارت آمیز ہیں‘۔ پاکستانی صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان کے شوریٰ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طالبان کے رہنما ملا برادر، خیراللہ، شیخ دلاور کی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے۔ طالبان کے رہنماؤں نے ہندوستان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ مستقبل میں ان کے ہندوستان سے رشتے پاکستان کی مرضی سے نہیں برتے جائیں گے۔