ایم ایس پی پرحکومت سے گفتگوکے لئے کسانوں نے پانچ نام طے کئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-12-2021
ایم ایس پی پرحکومت سے گفتگوکے لئے کسانوں نے پانچ نام طے کئے
ایم ایس پی پرحکومت سے گفتگوکے لئے کسانوں نے پانچ نام طے کئے

 

 

نئی دہلی . کسانوں کی تحریک سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ ہفتہ کو متحدہ کسان مورچہ کی میٹنگ میں کمیٹی نے ایم ایس پی پر حکومت سے بات کرنے کے لیے پانچ ناموں کو حتمی شکل دی ہے۔

کسان تنظیم کے سبھی لیڈروں نے میٹنگ کے بعد ان ناموں کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ مل کر حکومت سے ایم ایس پی پر بات کریں گے۔ اس کمیٹی میں راکیش ٹکیت، بلبیر راجیوال، گرنام سنگھ چدونی، شیوکمار کاکا اور جوگیندر سنگھ اوگرا شامل ہوں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ مرکز کی مودی حکومت تین نئے زرعی قانون لائی تھی، جس کے بعد کسانوں نے ناراضگی ظاہر کی، اس کے کچھ ہی دیر بعد کسانوں کی تحریک شروع ہوگئی۔ کسانوں کی ناراضگی کے بعد مرکزی حکومت نے ان تینوں قوانین کو واپس لے لیا ہے۔

تاہم اب کسان لیڈروں کو اس بات پر اصرار ہے کہ کسانوں کی تحریک تب ہی ختم ہوگی جب حکومت ایم ایس پی پر قانون بنائے گی۔ اس کے بعد حکومت نے ایک کمیٹی بنائی اور ایم ایس پی پر بات کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ہفتہ کو متحدہ کسان مورچہ کی میٹنگ ہوئی جس میں ایم ایس پی پر حکومت سے بات کرنے کے لیے پانچ نام طے کیے گئے ہیں۔ان کا کہناہے کہ اگر حکومت واقعی کسانوں کی بہتری چاہتی ہے تو جلد از جلد ایم ایس پی پر قانون بنائے اور معاشی صورتحال کو بہتر کرے۔