بنگال میں چوتھے مرحلے کیلئے انتخابی مہم زور و شور سے جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-04-2021
سیاسی گرمی عروج پر۔۔
سیاسی گرمی عروج پر۔۔

 

بنگال میں چوتھے مرحلے کیلئے انتخابی مہم زور و شور سے جاری مغربی بنگال میں اسمبلی چناﺅ کے پہلے تین مرحلے مکمل ہونے کے ساتھ اب ریاست میں چوتھے مرحلے کیلئے انتخابی مہم پورے زور و شور سے جاری ہے۔

اِس مرتبہ مغربی بنگال میں آٹھ مرحلے میں چناﺅ کرائے جارہے ہیں۔ چوتھے مرحلے میں ہبلی، ہاوڑہ، جنوبی چوبیس پرگنہ، کوچ بہار اور ضلعوں میں 44 اسمبلی حلقوں علی پور دوارمیں ہفتے کے روز ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اِس مرحلے کیلئے انتخابی مہم میں صرف ایک دن بچا ہے اور بی جے پی ، ترنمول کانگریس کے علاوہ متحدہ مورچہ کے اہم لیڈر ووٹروں راغب کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنی پارٹی کے امیدواروں کی جیت کو یقینی بنانے کیلئے چناﺅ والے سینگرو, دمجور, بہالا پوربی اور ہاوڑا میں 4 روڈ شو کئے۔ ترنمول کانگریس کی لیڈر اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کوچ بہار میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ کانگریس ، سی پی ایم اور دیگر پارٹیوں کے لیڈروں نے بھی اپنے امیدواروں کے لئے ایک مشترکہ ریلی سے خطاب کیا۔