آخرکارلانچ ہوگئی کروناکی دوا،اسٹورس پرجلدہوگی دستیاب

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-01-2022
آخرکارلانچ ہوگئی کروناکی دوا،مل سکتی ہے دوااسٹورس پر
آخرکارلانچ ہوگئی کروناکی دوا،مل سکتی ہے دوااسٹورس پر

 

 

نئی دہلی: ملک میں ایک بار پھر کورونا کا انفیکشن بڑھتا جا رہا ہے۔ گزشتہ 1 ماہ میں اومیکرون کے 1700 سے زائد مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایسے میں زیادہ تر لوگوں کے ذہن میں ایک ہی سوال ہے کہ کیا کووڈ-19 کی کوئی دوا نہیں ہے؟ اگر ایسا ہے تو یہ عام لوگوں تک کیسے پہنچے گا؟

کیا اس کے کوئی مضر اثرات ہیں؟ ایسی دوا کب اور کہاں فروخت ہوگی؟

کوڈ 19 کے علاج میں استعمال ہونے والی اینٹی وائرل گولی مولنوپیراویرکو ہنگامی منظوری ملنے کے بعد پیر کو ہندوستان میں لانچ کیا گیا۔

علاوہ ازیں کوویکس اورکوربیوایکس کو بھی سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے منظور کیا ہے۔ اینٹی وائرل گولی مولنوپیراویرکووڈ-19 سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ ایک دوبارہ تشکیل شدہ دوا ہے، جو گولی کی شکل میں دی جاتی ہے۔ مریض اسے آسانی سے لے سکتے ہیں۔ یہ گولی وائرس کو جسم میں پھیلنے سے روکتی ہے اور جلد صحت یاب ہونے میں مدد دیتی ہے۔

متاثرہ مریض کو 12 گھنٹے کے اندر 4 گولیاں کھانی ہوں گی۔یہ 5 دن کا کورس ہے۔ مولنوپیراویر گولیاں بازار میں آسانی سے دستیاب ہوں گی۔ دراصل اسے میڈیکل اسٹورز پر فروخت کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

تاہم دکانداروں کو کچھ ہدایات بھی دی جا سکتی ہیں۔ یہ دوا ان مریضوں کے لیے استعمال کی جائے گی جو شدید کورونا کا شکار ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں۔