کتے کو غبارے میں باندھ کر اڑایا۔پکڑا گیا نوجوان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-05-2021
یہ کیسا ظلم  ۔۔۔
یہ کیسا ظلم ۔۔۔

 

 

 نئی دہلی : ہائیڈروجن بیلون کے ذریعہ کتے کو ہوا میں اڑانادہلی کے ایک یوٹیوبر پر بھاری پڑگیا ہے۔ دراصل ، پولیس نے کتے کوہوامیں اڑانے والے دہلی کے یوٹیوبرکو گرفتارکرلیاہے۔ یہ کارروائی اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہوئی ہے۔ اس کا ویڈیو چینل پر گور وزون کے نام سے اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ تاہم ، اب اسے حذف کردیا گیا ہے۔ حذف شدہ ویڈیو میں یوٹیوبرنے کچھ دوسرے افراد اور اس کے پالتو کتے دکھائے ہیں۔ گورویوٹیوبرنے کتے کے جسم کے اوپری حصے میں کئی رنگ کے غبارے باندھے اور پھر اسے ہوا میں اڑا دیا۔ اس نے اس کی ویڈیو بنائی اور اسے اپنے چینل پر اپ لوڈ کردی۔

ڈی سی پی اتول کمار ٹھاکر نے بتایا کہ جیسے ہی ویڈیو وائرل ہوئی اس پر تنقید ہونے لگی اور ملزم گورو پر جانوروں کے ساتھ بدسلوکی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم گورو اور اس کی والدہ پر دہلی کے مالویہ نگر پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 188 ، 269 ، 34 اور جانوروں کے ساتھ بدسلوکی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ گورو کو بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔ وائرل ویڈیو میں یوٹیوبر کو کچھ رنگ کے غبارے کتے کے جسم میں پہناتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، جس میں ہائیڈروجن گیس موجود تھی۔ اس کے بعد وہ کتے کو اڑاتا ہے ، پھر کتا کچھ لمحوں کے لئے ہوا میں اڑنا شروع کردیتا ہے۔ اس ویڈیو میں گورو کے ساتھ ایک خاتون بھی دکھائی دیتی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ خاتون گورو کی ماں تھی۔

 یوٹیوبر گورو کے اپنے چینل پر چار لاکھ سبسکرائبرز ہیں۔ تاہم ، تین دن پہلے تنقید کا نشانہ بننے کے بعد ، اس نے اپنا ویڈیو ڈیلیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے کے دوران انہوں نے حفاظتی اقدامات کے تمام انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ویڈیو میں انہوں نے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بات کی ہے ، لیکن ویڈیو کی لمبائی کی وجہ سے ، اس حصے کو اپلوڈ نہیں کیا۔ تب اس نے اس واقعے پر معذرت کی اور کہا کہ وہ اپنے پالتو جانوروں سے بچوں کی طرح برتاو کرتا ہے۔