زہریلی شراب سے مرنے والوں کی تعداد 30تک پہنچی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-05-2021
 زہریلی شراب سے موت پرسوگ کا ماحول
زہریلی شراب سے موت پرسوگ کا ماحول

 

 

علی گرھ

:زہریلی شراب سے مرنے والوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اب یہ تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے حالانکہ ضلع انتظامیہ نے ابھی تک 22کی ہی تصدیق کی ہے۔علی گڑھ کے ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے بتایا ہے کہ زیر علاج لوگوں میں بعض کی موت ہوگئی اور کچھ کی حالت ابھی بھی نازک بنی ہوئی ہے،انھوں نے کہا کہ جو لوگ گرفتار ہوئے ہیں اور جو فرار ہیں ان سبھی پر این ایس اے کی تحت کارروائی کی جارہی ہے، وہیں فرار ملزمین کی گرفتاری کے لئے 50 ہزار روپیہ کا انعام بھی رکھا گیا ہے۔

انھوں نے اموات کی تعداد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر امراض میں مرنے والوں کی بھی لاشیں پوسٹ مارٹم پر پہنچ گئی ہیں جس کو انہی لوگوں میں گن کر زیادہ تعداد بتائی جارہی ہے جو مناسب نہیں ہے۔وہیں،علی گڑھ زہریلی شراب معاملے میں پولیس نے 24گھنٹہ میں 6ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے،

ایس ایس پی علی گڑھ کلا ندھی نیتھانی نے میڈیا کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ علی گڑھ کے 3تھانوں میں ان 6 افراد کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمے درج کئے گئے ہیں جس میں گینگسٹر اور این ایس اے کی کاروائی بھی شامل ہے،دیگر دو افراد فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لئے 50ہزار روپیہ کا انعقاد بھی رکھا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پولس کی دبش مسلسل جاری ہیں جس میں متعدد سامان بھی برآمد ہوا ہے جس میں خالی شیشیاں، لیبل،ڈھکن اور رجسٹر وغیرہ شامل ہیں،وہیں ایک گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔زہریلی شراب معاملے میں بھلے ہی اموات کاسلسلہ جاری ہے لیکن ان گھروں کا بھی حال برا ہے جن کے لوگ ان سے بچھڑ گئے ہیں،علی گڑھ کے چھیرت علاقہ میں بھی زہریلی شراب نوشی سے کئی اموات ہوئی ہیں۔

ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شراب عموماً پی جاتی تھی لیکن جس طرح سے یہ زہریلی شراب مارکیٹ میں آئی ہے اسکے لئے آبکاری محکمہ کے لوگ ذمہ دار ہیں،متاثرین کے اہل خانہ سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

انکا کہنا کہ اس پورے معاملے میں کئی افسران بھی ملوث ہیں اگر غیر جانبدارانہ جانچ کی جائے تو بہت سے چہرے بے نقا ب ہونگے۔

علی گڑھ سے ممبرپارلیمنٹ ستیش گوتم نے آج زہریلی شراب معاملے میں فوت ہوئے لوگوں کے گاؤں پہنچ کر انکے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ وہیں انھوں نے پوسٹ مارٹم ہاؤ س کا بھی دورہ کیا جہاں متعدد لاشیں پوسٹ مارٹم کے انتظار میں رکھی ہوئی تھیں، اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق ابھی تک 30سے 35 لوگ اس سانحہ میں اپنی جانچ گنوا چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جو لوگ بھی اس میں قصور وار ہیں چاہے وہ افسران ہی کیوں نہ وہ بخشے نہیں جائیں گے، خود وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پورے معاملے کی پل پل خبر لے رہے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)