ملک ہر چیلنج سے نمٹنے کے قابل: مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ ملک تیزی سے دنیا کے نقشے پر اپنا نشان چھوڑ رہا ہے اور وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر خود کفیل ہے چاہے وہ وائرس ہو یا سرحد پر کوئی چیلنج۔

مسٹر مودی نے جمعرات کے روز یہاں دہلی چھاؤنی کے کری اپپا پریڈ گراؤنڈ میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی ریلی کے بعد کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے ساتھ مشرقی لداخ میں دس ماہ سے زیادہ عرصہ سے جاری فوجی تعطل کا بالواسطہ طور پر ذکر کیا اور کہا کہ ہندوستانی فوج نے چین کے ارادے کو ناکام کردیا

انہوں نے کہا ، "ہندوستان نے یہ دکھا دیا کہ وائرس ہو یا سرحد کا چیلنج ،ہندوستان ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کی اہلیت رکھتا ہے-ویکسین کا حفاظتی جال ہو یا جدید میزائل ، ہندوستان ہر محاذ پر چیلینجوں کا سامنا کرنے کو تیارہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کو دنیا کی بہترین فوج بنانے کے لئے ہر قدم اٹھا رہی ہے اور ہماری افواج کے پاس عمدہ 'جنگی مشینیں' موجود ہیں۔ بدھ کے روز فرانس سے تین رافیل لڑاکا طیاروں کی ملک میں آنے والی تازہ کھیپ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان طیاروں میں آسمان میں پرواز کے دوران ایندھن بھرا گیا تھا اور ہمارے دوست ملک متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور یونان نے اس میں تعاون کیا تھا۔ اس سے دنیا میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا پتہ چلتا ہے