مسلم طالبات کو داخلہ دینے کے لئےکالج نے ختم کیاڈریس کوڈ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مسلم طالبات کو داخلہ دینے کے لئےکالج نے ختم کیاڈریس کوڈ
مسلم طالبات کو داخلہ دینے کے لئےکالج نے ختم کیاڈریس کوڈ

 

 

میسور: کرناٹک میں جاری حجاب تنازعہ کے درمیان، میسور شہر کے ایک تاریخی پرائیویٹ کالج نے جمعہ کے روز اپنے ڈریس کوڈ کو منسوخ کر دیا تاکہ مسلمان طلباء کو حجاب پہن کر کلاسوں میں شرکت کی اجازت دی جا سکے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ریاست کا یہ پہلا کالج ہے جس نے ایسا فیصلہ لیا ہے۔

ڈی ڈی پی یو، میسور کے ڈی کے سری نواسا مورتی نے کہا، "چار طالبات نے بغیر حجاب کے کلاس میں جانے سے انکار کر دیا اور وہ احتجاج کر رہی تھیں۔ کچھ تنظیموں نے ان کی حمایت کی۔

میں نے آج کالج کا دورہ کیا اور سب سے بات چیت کی۔" "اس دوران، کالج نے اعلان کیا کہ وہ طلباء کو کلاسوں میں شرکت کی اجازت دینے کے لیے اپنے ڈریس کوڈ کو منسوخ کر رہا ہے،"

انہوں نے کہا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر داخلہ آراگا گیانندرا پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اب طلباء کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی اور عبوری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ایک اور واقعہ میں، وجئے پورہ ضلع کے انڈی کالج کے پرنسپل نے ایک ہندو طالبہ کو 'سندور' لگا کے لیے کلاس میں داخل نہیں ہونے دیا۔ اسے گیٹ پر روک کر سندور ہٹانے کو کہا گیا۔

ہائی کورٹ کی عبوری ہدایت میں کسی بھی مذہبی علامت کی اجازت نہیں ہے۔ ہندو طالبہ کے اہل خانہ نے اسکول کے احاطے میں آکر اسکول حکام سے سوال کیا اور کہا کہ اصل روایت پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا۔

پولیس کی مداخلت کے بعد طالبہ کو کلاس روم کے اندر جانے دیا گیا۔ شری رام سینا کے بانی پرمود متھالک نے اس کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے پرنسپل کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔