ملک میں کووڈ سے شفایاب ہونے کی شرح97.20

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-02-2021
کورونا کا علاج کا اثر
کورونا کا علاج کا اثر

 

 

نئی دہلی۔  ملک میں کووڈ سے شفایاب ہونے کی شرح ستانوے اعشاریہ دو-صفر فیصد تک پہنچیملک میں کووڈ-اُنیس سےبچاو کیلئے اب تک ایک کروڑ چھبیس لاکھ اکہتر ہزار سے زیادہ مستفیدین کے ٹیکے لگائےجاچکے ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبودکی وزارت نے آج بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں حفظانِ صحت اور پیش پیش رہنے والےپانچ لاکھ تین ہزار 947 کارکنان کے کووڈ-اُنیس سے بچاو کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس دوران گزشتہ چوبیس گھنٹے میں گیارہ ہزار 799 سے زیادہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی ملک میں کووڈ-اُنیس سے صحتیابی کی شرح 97 اعشاریہ دو-صفر فیصد ہوگئی ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ ایک کروڑ ساتلاکھ 38 ہزار سے زیادہ مریض پہلے ہی اس بیماری سے شفایاب ہوچکے ہیں اور سردست ملک میںزیر علاج مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 708 ہے۔ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹےمیں کُل 16 ہزار 738 نئے کیسوں کا پتہ چلا ہے، جس کے بعد اس بیماری سے اب تک متاثرہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ دس لاکھ 46 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ وزارتِ صحت نے کہا ہےکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 138 اموات کی خبر ملی ہے۔

اس کے ساتھ ہی پورے ملک میںاس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیسگھنٹے میں ملک کی مختلف لیبس میں کورونا وائرس کے سات لاکھ 93ہزار سے زیادہ نمونوںکی جانچ کی گئی ہے