مرکزی حکومت ریاستوں کو مفت دے گی ویکسین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-04-2021
 ریاستوں کو مفت  ملے  گی ویکسین
ریاستوں کو مفت ملے گی ویکسین

 

 

 نئی دہلی

ویکسین کی قیمت میں یکسانیت نہ ہونے پر سوال اٹھنے کے ایک روز بعد وزارت صحت نے اس مسئلے پر وضاحت جاری کی ہے۔ یکم مئی سے ہر عمر کے لوگوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جانے ہیں۔ وزارت صحت نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ حکومت کی جانب سے خریدی جانے والی دونوں ویکسینوں کی قیمت 150 فی خوراک رہے گی۔ حکومت ہند کی طرف سے خریدی جانے والی ویکسین ریاستوں کو مکمل طور پر بلا معاوضہ مہیا کی جائیں گی ۔

اس سے قبل متعدد وزرائے اعلیٰ اور کانگریس کے عبوری صدر سونیا گاندھی نے بھی وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر ویکسین کی الگ الگ قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے وزیر اعظم کے ساتھ ایک ملاقات میں زور دیا تھا کہ یہ ٹیکے ریاستوں کو مرکز کی قیمتوں پر دیئے جائیں۔

بگھیل نے کہا تھا کہ ریاست میں 18 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی مہم چلانے کے لئے ، حفاظتی ٹیکوں کے ایکشن پلان کو جلد ہی دستیاب کیا جانا چاہئے۔ پیداواری ریاستیں زندگی بچانے والی دوائیوں کی فراہمی میں مداخلت نہ کریں ۔

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مرکز اور ریاستوں کے لئے ویکسین کی مختلف قیمتوں پر سوال اٹھائے تھے۔