کلکتہ ہائی کورٹ نے سورو گنگولی پر 10 ہزار جرمانہ عائد کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-09-2021
کلکتہ ہائی کورٹ
کلکتہ ہائی کورٹ

 

 

 کولکتہ :کلکتہ ہائی کورٹ نے بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ نیز ، حکومت بنگال اور سرکاری ملکیت مغربی بنگال ہاؤسنگ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن (ڈبلیو بی ایچ آئی ڈی سی او) پر 50،000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی زمین کی غلط الاٹمنٹ کے حوالے سے کی گئی ہے۔

یہ زمین ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان گنگولی کو نیو ٹاؤن کے علاقے میں اسکول بنانے کے لیے الاٹ کی گئی تھی۔ قائم مقام چیف جسٹس راجیش بنڈل اور جسٹس اریجیت بنرجی کی بنچ نے کہا کہ جرمانے کی رقم مغربی بنگال اسٹیٹ لیگل سروس اتھارٹی کے پاس چار ہفتوں کے اندر جمع کرائی جائے۔