یوگ کی خوبصورتی اس کی سادگی میں پنہاں ہے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-06-2022
 یوگ کی خوبصورتی اس کی سادگی میں پنہاں ہے
یوگ کی خوبصورتی اس کی سادگی میں پنہاں ہے

 

 

نیو دہلی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ یوگ کی خوبصورتی اس کی سادگی میں پنہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگ گھر کے علاوہ ، کام کاج کے وقفہ کے د وران یا کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگ کے لیے ایک چٹائی اور خالی جگہ درکار ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا: ’’یوگ کی خوبصورتی اس کی سادگی میں پنہاں ہے۔

آپ کو یوگ کے لیے بس ایک چٹائی اور خالی جگہ درکار ہوتی ہے۔ یوگ کو گھر کے علاوہ آپ کام کاج کے وقفہ کے دوران یا پھر کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر بھی کر سکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ اس کی باقاعدگی کے ساتھ مشق کریں گے۔۔۔۔‘‘