اودے پور سانحہ: کنہیالال قتل کا پانچواں ملزم گرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-07-2022
اودے پور سانحہ: کنہیالال قتل کا پانچواں ملزم گرفتار
اودے پور سانحہ: کنہیالال قتل کا پانچواں ملزم گرفتار

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

اودے پور کے درزی کنہیا لال قتل کے پانچویں ملزم کو منگل کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کی عمر30 سال ہے۔ ان کی  محمد محسن کے طور پرکی گئی ہے۔

محمد محسن کو منگل کو اودے پور میں گرفتار کیا گیا تھا اور پھر اسے دہشت گردی کی جانچ کرنے والی ایجنسی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کے حوالے کیا گیا تھا۔محمدمحسن کو پیرکو اودےپور سے اس وقت گرفتار کیا گیاجب قاتلوں نے پوچھ گچھ کے دوران مبینہ طور پر اس کا بھی نام لیا تھا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ محمد محسن نے قتل میں دو اہم ملزمان ریاض انصاری اور محمد غوث کی مدد کی تھی۔ ملزم نے درزی کنہیا لال کی نقل و حرکت کا سروے  تیار کیا تھا۔انہوں نے مرکزی ملزم کی مدد کی تھی۔

خیال رہے کہ کنہیا لال نے 15 جون کو پولیس کو بتایا تھا کہ اسے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ کنہیالال درزی کے قتل کی منصوبہ بندی 28 جون کو غوث اور ریاض نے کی تھی۔ قاتلوں کے پاس ایک بیک اپ پلان تھا جس میں غوث اور ریاض ناکام ہونے کی صورت میں محسن اور ایک آصف اسٹینڈ بائی پر تھے۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن سازش کا حصہ تھا تاہم قتل میں اس کے اصل کردار کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ چار دیگر ملزمان کو ہفتہ کو این آئی اے کی عدالت میں پیش کیا گیا اور انہیں 10 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ یہ حقیقت کہ قاتل ریاض اور غوث اکیلے نہیں تھے اور یہ کہ اودے پور میں ان کے متعدد روابط تھے، اب تحقیقات کے آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ باتیں بھی سامنے آ رہی ہے۔

پولیس ناظم سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے، جس نے ابتدائی طور پر کنہیا لال کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ قاتل اودے پور میں کم از کم ایک اور ہدف پر حملہ کرنا چاہتے تھے، ایک تاجر جس کے گھر کا انہوں نے مبینہ طور پر سروے بھی کیا تھا۔ تاجر، ایک ٹائر ڈیلر، نے اپنے اور اپنے خاندان کے تحفظ کی درخواست کی تھی۔