منی پور میں کشیدگی،دفعہ 144نافذ، انٹرنیٹ بند

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-08-2022
منی پور میں کشیدگی،دفعہ 144نافذ، انٹرنیٹ بند
منی پور میں کشیدگی،دفعہ 144نافذ، انٹرنیٹ بند

 

 

امپھال: منی پور کے کئی علاقوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلنے کی وجہ سے ریاستی حکومت نے ریاست میں پانچ دنوں کے لیے انٹرنیٹ کو معطل کر دیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پھوگکاچھاؤ اکھانگ میں 7 اگست کی شام 3-4 لوگوں کے ایک گاڑی کو آگ لگانے کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی۔ ایسے میں چورا چند پور اور بشنو پور اضلاع میں اگلے دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

ایک نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ بشنو پور میں ایک کمیونٹی کے 3-4 نوجوانوں نے مبینہ طور پر ایک وین کو آگ لگا دی تھی۔ جس کے بعد ریاست میں کشیدہ فرقہ وارانہ صورتحال پیدا ہوگئی۔

منی پور کے اسپیشل سکریٹری (ہوم) ایچ گیان پرکاش نے کہا کہ کچھ سماج دشمن عناصر سوشل میڈیا کے ذریعہ نفرت انگیز پوسٹس کے ذریعہ ریاست کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایسے میں پانچ دنوں کے لیے انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

درحقیقت، آل ٹرائبل اسٹوڈنٹس یونین، منی پور نے ریاستی حکومت کی طرف سے متعارف کرائے گئے نئے بل کے خلاف امپھال میں کافی ہنگامہ کیا۔ قبائلی طلباء کی تنظیم کی جانب سے شاہراہوں پر لامحدود معاشی ناکہ بندی کی گئی۔ اس دوران گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔

اسی دوران جب پولیس نے طلبہ یونین کی احتجاجی ریلی کو روکنے کی کوشش کی تو یونین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ اس میں 30 سے ​​زائد قبائلی طلباء زخمی ہوئے۔

پولیس نے موقع سے پانچ قبائلی طلبہ رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں انہیں 15 روزہ ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ طلبہ تنظیم ان رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔