تلنگانہ :کابینہ نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-06-2021
حیدرآباد میں حالات معمول کی جانب
حیدرآباد میں حالات معمول کی جانب

 

 

حیدرآباد: تلنگانہ کابینہ نے ریاست میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ سنیچرکے روزمنعقدہ کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ لیاگیاہے تاہم اتوار کی صبح 6 بجے سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر اٹھانے کا فیصلہ کیاہے۔

تاہم، اب رات کا کوئی کرفیو بھی نافذ نہیں ہوگا۔ کابینہ کے اجلاس میں محکمہ صحت اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کی طرف سے پیش کردہ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہا گیا ہے۔

حکام کاکہناہے کہ ریاست میں کوویڈ 19 کیسوں کی تعداد اور مثبتیت کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے کابینہ کو بتایا کہ ریاست میں کورونا وائرس کی وباء پرقاپو پایاگیاہے۔ کابینہ نے تمام محکموں کے عہدیداروں کو لاک ڈاؤن کے دوران عائد تمام ضابطوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ہدایت بھی کی۔