تیج پرتاپ کوآر جے ڈی سے نکالا جاچکاہے: شیونند تیواری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-10-2021
تیج پرتاپ
تیج پرتاپ

 

 

پٹنہ :تیج پرتاپ یادو کو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سے نکال دیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ پارٹی کے سینئر لیڈر شیونند تیواری نے کیا ہے۔ تیواری نے دعویٰ کیا کہ تیجسوی کو لالو پرساد یادو کی وراثت مکمل طور پر ملی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تیج پرتاپ نے ایک علیحدہ تنظیم بنائی ہے اور انہیں پارٹی کا انتخابی نشان لالٹین استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ کچھ دن پہلے تیج پرتاپ نے اپنی پارٹی کے نشان پر لالٹین کا نشان لگا دیا تھا ، لیکن آر جے ڈی نے انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا تھا۔