ٹیکنالوجی ملک کو خود کفیل بنانے کی بنیاد:پی ایم

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 02-03-2022
ٹیکنالوجی ملک کو خود کفیل بنانے کی بنیاد:پی ایم
ٹیکنالوجی ملک کو خود کفیل بنانے کی بنیاد:پی ایم

 

 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے عام بجٹ 2022-23 میں الیکٹرانکس اور ڈیجیٹل سیکٹر کے لیے کیے گئے التزامات اور اعلانات کی تعریف کرتے ہوئے آج کہا کہ اس میں 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے لئے واضح خاکہ پیش کیاگیا ہے اورمضبوط 5-جی ایکوسسٹم سے منسلک ڈیزائن کی مینو فیکچرنگ کے لئے پیداواری ترغیبی اسکیموں (پی ایل آئی) کی تجویزپیش کی گئی ہے۔

پی ایم مودی نے بجٹ کے بعد کے ویبناروں کی سیریز میں آج ساتویں ویبنار سے خطاب کیا، تاکہ وقت مقررہ کے اندر بجٹ کی موضوعات کو پوری طرح نافذ کرنے میں اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اوران سے مشاورت کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کی اجتماعی کوشش ہے، تاکہ بجٹ کے مطابق یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہم کیسے تیز، ہموار اور بہترین نتائج کے پیش نظر ان التزامات کو نافذ کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی کوئی الگ تھلگ شعبہ نہیں ہے۔

معیشت کے میدان میں، اس نقطہ نظر کو ڈیجیٹل اکانومی اور فنٹیک جیسے شعبوں کے ساتھ ملایا گیا ہے۔ اسی طرح انفراسٹرکچر اور عوامی خدمات کی فراہمی سے متعلق وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا بہت بڑا کردار ہے۔

انہوں نے کہا، 'ہمارے لیے ٹیکنالوجی ہم وطنوں کو بااختیار بنانے کا ذریعہ ہے۔ ہمارے لیے ٹیکنالوجی ملک کو خود کفیل بنانے کی بنیاد ہے۔ اس سال کے بجٹ میں بھی اسی وژن کی جھلک نظر آتی ہے۔

ابھرتے ہوئے نئے عالمی نظاموں کی روشنی میں، یہ ضروری ہے کہ ہم خود انحصاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔

مودی نے آرٹیفیشل انٹلی جینٹ جیو – اسپیشل سسٹمس، ڈرونس، سیمی کنڈکٹر، خلائی ٹکنالوجی، جنومکس، ادویہ سازی اور 5 جی سے متعلق صاف ٹکنالوجیز جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں کاذکر کیا۔

انہوں نے کہاکہ بجٹ میں 5 جی اسپکٹرم کی نیلامی کے لئے ایک واضح روڈ میپ پیش کیا گیا ہے اور مضبوط 5 جی ایکو سسٹم سے منسلک ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچرنگ کے لئے پیداوار پر مبنی ترغیبی اسکیمیں تجویز کی گئی ہیں ۔ انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر سے اس شعبے میں اپنی کوششوں کو بڑھانے کی اپیل کی۔ (ایجنسی)