توقیر رضا کی سنسد :ماسک کے بغیر ہزاروں کی بھیڑ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 07-01-2022
توقیر رضا کی سنسد :ماسک کے بغیر ہزاروں کی بھیڑ
توقیر رضا کی سنسد :ماسک کے بغیر ہزاروں کی بھیڑ

 

 

بریلی: یوپی کے بریلی میں جمعہ کو اتحاد ملت کونسل کے بانی توقیر رضا خان کی کال پر ہزاروں مسلمان دھرم سنسد کے لیے جمع ہوئے۔

اس میں عوام کے علاوہ علمابھی تھے مگرخاص بات یہ تھی کہ پوری بھیڑبغیر ماسک کے تھی۔ نہ عام لوگوں نے ماسک پہنا تھا اور نہ اسٹیج پر موجود لوگوں نے ماسک لگایاہو اتھا۔

یہ بھیڑ ایسے وقت میں جمع کی گئی جب ملک میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور زیادہ متعدی اومی کرون ویرینٹ سے خطرہ لاحق ہے۔

awaz

ہریدوارمیں نفرت انگیز تقاریر کے خلاف احتجاج میں 'اجتماعی قربانی' پیش کرنے کے لیے احتجاج کیا گیا ہے۔

مولاناتوقیررضاخان نے اس موقع پر کہا کہ "جنگ ہمارے خون میں شامل ہے، ہم پیدائشی طور پر جنگجو ہیں، لیکن ہم آپ سے لڑنا نہیں چاہتے کیونکہ آپ ہمارے ہندوستانی بھائی ہیں، اگر آپ لڑنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی بہادری کے گواہ بننے دیں، ہمارے ساتھ چین بارڈر پر چلیں۔