اسلام میں ٹارگیٹ کلنگ جائز نہیں:مولانامزمل علی قاسمی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
اسلام میں ٹارگیٹ کلنگ جائز نہیں:مولانامزمل علی قاسمی
اسلام میں ٹارگیٹ کلنگ جائز نہیں:مولانامزمل علی قاسمی

 

 

ایف ایچ خان، دیوبند

اچھے برے لوگ ہر معاشرے، قوم، مذہب اور ملت میں پائے جاتے ہیں۔ لوگوں کے انفرادی فعل کو کسی مذہب یا دین پر لاگو کرنا درست نہیں ہے۔ تقریباٰ دنیا کے تمام مذاہب اور انبیاء علیہ السلام نے انسانوں کو امن، پیار، محبت، اخوت، برداشت اور بھائی چارے کی تعلیم دی ہے۔

اگر باریک بینی سے جائزہ لیں تو اسلام میں دہشت گردی اسی ذہنیت کے لوگ کر رہے ہیں جو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں ان کی مخالفت کرتے رہے تھے اور جنھوں نے آپ صلی علیہ وآلہ وسلم کے خلاف جنگیں لڑیں یا وہ منافقین جو اسلام میں شامل تھے لیکن درپردہ اسلام کی مخالفت کرتے تھے اور اللہ تعالی نے جن کے لیے سورہ منافقون نازل فرمائی۔

یہ باتیں مولانامزمل علی قاسمی نے ایک پریس بیانہ میں کہی ہے۔

سابق استاذ دارالعلوم دیوبند وجامعتہ الشیخ حسین احمد مدنی ؒ خانقاہ دیوبند کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی نے کشمیر واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب کشمیر میں حالات بدل رہے ہیں اور زمینی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس کو شر پسند عناصر برداشت نہیں کر پا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ کشمیر میں ایسے واقعات میں روز اضافہ ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ وہاں کی عوام دہشت گردوں سے عاجز آ گئے ہیں اورچاہتے ہیں کہ کشمیر پھر سے وہیں کشمیر بن جائے جس کی سیر کرنے کے لئے پوری دنیا سے ٹورسٹ آیا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور نئی نسل اب گن کلچر سے نفرت کررہی ہے اور وہ امن کے ماحول میں اپنا مستقبل بنانے کی کوشش کررہے ہیں جو دہشت گردوں سے یہ سب باتیں  برداشت نہیں ہو پا رہا ہے اوروہ ہندو مسلم میں کھائی پیدا کر وہاں کا ماحول کشیدہ کرنا چاہتے ہیں۔

مولانامزمل علی قاسمی نے کہا کہ کسی بھی انسانی جان کے ضائع ہونےیا ٹارگیٹ کیلنگ کوکسی بھی بنیاد پر جائزنہیں ٹھرایا جاسکتا مزکورہ واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔اس لیے کہ اسلام میں ٹارگیٹ کیلنگ جائز نہیں ہے۔