تبلیغی مرکزکیس :مکمل طور پر دوبارہ کھولنے پر اعتراض کی وضاحت کرے مرکز ی حکومت ۔ہائی کورٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-03-2022
تبلیغی مرکزکیس :مکمل طور پر دوبارہ کھولنے پر اعتراض کی وضاحت کرے مرکز ی حکومت  ۔ہائی کورٹ
تبلیغی مرکزکیس :مکمل طور پر دوبارہ کھولنے پر اعتراض کی وضاحت کرے مرکز ی حکومت ۔ہائی کورٹ

 

 

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے روزحصرت نظام الدین مرکز میں نماز کی ادائیگی کے لئے پورے مسجد کے احاطے کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں مرکز کے واضح موقف پر پوچھا کہ مذہبی مقام کو مکمل طور پر کیوں نہیں کھولا جا سکتا۔

 جسٹس منوج کمار اوہری کی بنچ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے ذریعہ جاری کردہ حالیہ رہنما خطوط پر غور کرتے ہوئے مذہبی مقام کو دوبارہ کھولنے کے لئے وقف بورڈ کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی۔ 

وقف بورڈ نے شب برات کے تہوار اور مذہبی مقاصد کے لیے آنے والے رمضان کے مہینے کے پیش نظر احاطے کو دوبارہ کھولنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

کورونا کی پہلی لہر کے دوران تبلیغی جماعت کے مرکز بنگلہ مسجد کو 3 مارچ 2020 کو بند کردیا گیا تھا۔

ایڈوکیٹ رجت نائر نے پچھلی سماعت میں مرکز کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے پانچ لوگوں کو نماز پڑھنے کی اجازت تھی اور اس سال مذہبی تہوار میں بھی کی جا سکتی ہے۔

۔ جمعہ کو سماعت کے دوران، بنچ نے پوچھاکہ "مسٹر نائر، آپ براہ کرم ہدایات طلب کریں کہ اگر پہلی منزل کو کھولنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، تو باقی حصے کو کھولنے پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے، آپ کی عرضی کے مطابق۔ جہاں تک مذہبی تہواروں کا تعلق ہے آپ کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

 جیسا کہ وکیل نے پہلے کے موقف کو دہرایا، عدالت نے اس معاملے میں مرکز سے وضاحت کے لیے 14 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔

 درخواست گزار کے وکیل نے دلیل دی کہ اس بات کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ کوئی پابندی کیوں لگائی جائے اور مسجد کے احاطے کو نہ کھولا جائے۔