ٹیبل ٹینس اسٹار منیکا بترا نے قومی جنگی یادگار کا دورہ کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ٹیبل ٹینس اسٹار منیکا بترا نے قومی جنگی یادگار کا دورہ کیا
ٹیبل ٹینس اسٹار منیکا بترا نے قومی جنگی یادگار کا دورہ کیا

 

 

نئی دہلی:ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا نے 1971 میں ہندوستان- پاکستان لڑائی کے ففائیہ کے جانباز نرمل جیت سنگھ سیکھوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے قومی جنگی یادگار کا دورہ کیا،جنہوں نے تاریخی لڑائی کے دوران ناقابل فراموش اور پختہ عزم کا مظاہرہ کیا ٹیبل ٹینس کھلاڑی نے میموریل میں ’پرم یودھا استھل‘ نامی گیلنٹری گیلری میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جہاں پرمویر چکر حاصل کرنے والے کل 21 جانبازوں میں فلائنگ وار ہیرو کا مجسمہ نصب ہے۔ ٹینس اسٹار کھلاڑی نے کہا کہ ’’ہمارے فوجیوں کی جانب سے کی گئی جنگ اور عظیم قربانیوں کے بارے میں یادگار پر کندہ اقتباسات نے مجھے مسحور کردیا ۔ ایک ہندوستانی کے طور پر میرا دل تشکر اور فخر سے لبریز ہے