سیدہ تبسم کوآپ کی مددچاہئے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 19-02-2022
سیدہ تبسم کوآپ کی مددچاہئے
سیدہ تبسم کوآپ کی مددچاہئے

 

 

حیدرآباد: سیدہ تبسم نامی خاتون حیدرآباد کے اپولو اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ اس کے تمام اہم اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔حال ہی میں اس خاتون کو دل کا دورہ پڑا۔ جس کے نتیجے میں اس کی مرکزی شریان پھٹ گئی۔

دل کا دورہ پڑنے کے بعد اس کی 14 گھنٹے کی سرجری ہوئی، اس وقت وہ متعدد اعضاء کی ناکامی کا شکار ہے۔ ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق انہیں گردے، دل اور پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ کرنا پڑے گا۔ ان ٹرانسپلانٹس کی لاگت تقریباً 1.1 کروڑ ہے۔ چونکہ خاندان پہلے ہی خاتون کے علاج پر 2 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کر چکا ہے۔ وہ خود کو بے بس محسوس کر رہے ہیں۔

اپنی اپیل میں عابدی نے کہا کہ اتنی بڑی رقم کا بندوبست کرنا ان کے لیے ناممکن ہے۔ لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عطیہ دیں۔فی الحال حیدرآباد کے جوبلی ہلز کے اپولو اسپتال میں اس خاتون کو فوری علاج کی ضرورت ہے کیونکہ اس کی صحت بہت نازک ہے۔

وہ لوگ جو عابدی کی اس خاتون کی جان بچانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں وہ اپالو میں اس کے اہل خانہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اکاؤنٹ نمبر: 90923390382980، اکاؤنٹ کا نام: سیدہ تبسم ہاشمی، IFSC کوڈ: IDFB0020101