نئی دہلی :سید نصیر الدین چشتی کی امت شاہ سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
نئی دہلی :سید نصیر الدین چشتی کی امت شاہ سے ملاقات
نئی دہلی :سید نصیر الدین چشتی کی امت شاہ سے ملاقات

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

آج 9 دسمبر 2021 کو نئی دہلی میں آل انڈیا سجادہ نشین کونسل کے چیرمین سید نصیرالدین چشتی کی وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات ہوئی۔

سید نصیرالدین چشتی نے اپنے آفیشیل ٹوئیٹر اکاونٹ سے اس کی جانکاری دی۔

انہوں نے کہا کہ آج عزت مآب وزیر داخلہ امت شاہ جی کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ اقلیتوں اور بالخصوص درگاہوں سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سید نصیرالدین چشتی نے مزید لکھا کہ وزیرداخلہ امت شاہ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔