جموں : سڑک کے کنارےدھماکہ خیز مواد ملنے سے افرا تفری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-04-2022
جموں : سڑک کے کنارےدھماکہ خیز مواد ملنے سے افرا تفری
جموں : سڑک کے کنارےدھماکہ خیز مواد ملنے سے افرا تفری

 

 

آواز دی وائس، جموں

جمعرات کو جموں و کشمیر کے جموں شہر میں ایک مصروف سڑک کے کنارے سے مشتبہ دھماکہ خیز مواد ملا ہے۔

پولیس نے یہ اطلاع دی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ دھماکہ خیز مواد، جو دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) یا بم ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ جموں کے سدھرا کے علاقے میں سڑک کے کنارے پایا گیا جس کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا اور علاقے میں ٹریفک معطل کر دی گئی۔

ایک ذرائع نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو مواد کی جانچ پڑتال کے لیے بلایا گیا ہے اوراگردھماکہ خیز نوعیت کا پایا گیا تو اسے ناکارہ بنا دیا جائے گا۔