داعش کا مشتبہ کارکن گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-08-2022
داعش کا مشتبہ کارکن گرفتار
داعش کا مشتبہ کارکن گرفتار

 

 

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہلی سے ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔

معلومات کے مطابق بٹلہ ہاؤس سے پکڑے گئے اس دہشت گرد کا نام محسن ہے جو داعش کا سرگرم رکن ہے۔

این آئی اے نے دہشت گرد کے پاس سے مجرمانہ مواد برآمد کیا ہے۔این آئی اے کے مطابق وہ داعش کے لئے فنڈ جمع کرتا تھا جب کہ دوسری طرف محسن احمد کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا طالم علم ہے۔

وہ بی ٹیک سال اول میں ہے۔ اس کا آبائی وطن پٹنہ ہے اور اس کا داعش سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

وہ ایک سوشل ورکر ہے اور فنڈ جمع کرکے غریبوں اور ضروت مندوں میں خوردنی اشیا تقسیم کرتا تھا۔